کرس گیل کی پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شرکت مشکوک
کرس گیل کی پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شرکت مشکوک

  

لاہور(صباح نیوز)سٹار ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل )کے تیسرے سیزن میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ورلڈ کپ 2019کھیلنے کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے باعث کرس گیل کی شرکت مشکوک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو سیزنز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل کو ناقص فارم کے باعث دوسرے سیزن کے بعد کراچی کنگز نے ریلیز کردیا تھا جس کے بعد لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز ملتان سلطانز نے انہیں اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جارحانہ ویسٹ انڈین بلے باز کی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے کیوں کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو ورلڈ کپ 2019کھیلنے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہے جو اگلے سال مارچ میں شیڈو ل ہے ۔

مزید : کھیل