”مرنے سے پہلے چاہتا ہوں کہ پاکستان۔۔۔“ رشی کپور نے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ انتہاءپسند بھارتی ان کا جینا حرام کر دیں گے، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

”مرنے سے پہلے چاہتا ہوں کہ پاکستان۔۔۔“ رشی کپور نے ایسی خواہش کا اظہار کر ...
”مرنے سے پہلے چاہتا ہوں کہ پاکستان۔۔۔“ رشی کپور نے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ انتہاءپسند بھارتی ان کا جینا حرام کر دیں گے، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور نے مرنے سے پہلے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ان کے بچے بھی پاکستان دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بہت بے عزتی ہوئی ہے اس۔۔۔“ فحش ویڈیو سے شہرت پانے والے ”انکل مجبور“ منظرعام پر آ گئے، اپنے کئے پر وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور اب رابعہ کدھر ہے؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا

رات گئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رشی کپور نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر پاکستان کا ہے اور بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کا مطالبہ کیا۔

رشی کپور نے اپنی ٹویٹ میں کہا ”فاروق عبداللہ جی، سلام! میں آپ کی بات کی مکمل تائید کرتا ہوں، جموں و کشمیر ہمارا ہے اور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے۔ یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ یہ ماننا پڑے گا، میں 65 سال کا ہو گیا ہوں اور مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنی آبائی جگہ دیکھیں۔ بس کروا دیجئے۔ جے ماتا دی!“

صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے رشی کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور ان کی کئی ٹویٹس وائرل ہوتی ہیں جبکہ ان کی آبائی حویلی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ہے۔ یہ گھر 1918ءمیں راج کپور کے دادا اور پرتھوی راج کے والد بشیشور ناتھ کپور کی جانب سے تعمیر کروایا گیا تھا۔

مزید : تفریح