بھائی کی موت کا سن کر دوسرے بھائی کا بھی انتقال ہو گیا

بھائی کی موت کا سن کر دوسرے بھائی کا بھی انتقال ہو گیا
بھائی کی موت کا سن کر دوسرے بھائی کا بھی انتقال ہو گیا

پشاور(آئی این پی ) پشاور میں شیرگڑھ کے علاقے میں بھائی کی موت کا سن کر دوسرا بھائی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں شیرگڑھ کے نواحی گا ؤ ں امیر گلاب لے میں غلام سرور نامی شخص اپنے بیمار بھائی فیض اللہ کی عیادت کے لیے اس کے گھر گیا۔ ملاقات کے کچھ ہی دیر بعد بیمار بھائی فیض اللہ کاانتقال ہوگیا اور جیسے ہی غلام سرور کو بیمار بھائی کی موت کے بارے میں پتہ چلا وہ صدمہ برداشت نہ کرسکا اور 10 منٹ بعد ہی غلام سرور کو دل ا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔غلام سرور بینک میں ملازم تھا، بیک وقت ایک ہی گھر سے 2 جنازے اٹھنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیاجب کہ دونوں بھائیوں کے گھروالے صدمے سے دوچار ہیں۔

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...