ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بہن مار ڈالی

ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بہن مار ڈالی
ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بہن مار ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)ناجائزتعلقات کاشبہ بھائی نے بہنوئی سے ملکرحقیقی بہن کا گلا دبا کرقتل کردیااورفرارہوگئے۔پولیس نے خاموشی سے دفن کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

بتایاگیاہے کہ کھڈیاں خاص سے ملحقہ رحمن سٹی فیزون میں محنت کش لیاقت علی رحمانی اوراسکی بیوی کسی عزیزسے ملنے لاہورگئے ہوئے تھے کہ بیٹے علی اصغرنے اپنے بہنوئی محمدعارف سے ملکرحقیقی بہن شازیہ بی بی کورات گھرمیں سوتے ہوئے گلادباکرقتل کردیااورفرارہوگئے۔بھائی کوبہن شازیہ بی بی کے کردارپرشک تھاکہ اسکے اپنے ایک رشتہ دارنوجوان سے ناجائزتعلقات ہیں۔

ورثاء مقتولہ کوطبی موت مرنے کابہانہ کرکے کفن دفن کاانتظام کررہے تھے ۔کہ اطلاع ملنے پرایس ایچ اوتھانہ کھڈیاں نصراللہ بھٹی ،سب انسپکٹرمحمدعباس بھٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور خاموشی سے دفن کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ لاش قبضہ پولیس میں لیکرپوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال قصورمنتقل کردی ہے جبکہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

جرم و انصاف -