لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کاخاتمہ نوازشریف کے جرا ئم ہیں،آئین کادفاع ہمارااولین فرض ہے،قوم کوجمہوریت سے متنفرکرنے والوں کو شکست ہوگی: خواجہ سعدرفیق

لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کاخاتمہ نوازشریف کے جرا ئم ہیں،آئین کادفاع ہمارااولین ...
لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کاخاتمہ نوازشریف کے جرا ئم ہیں،آئین کادفاع ہمارااولین فرض ہے،قوم کوجمہوریت سے متنفرکرنے والوں کو شکست ہوگی: خواجہ سعدرفیق

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کو دہشت گردی کی آگ سے نکال کر امن کا گہوارہ بنایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اورسی پیک جیسے منصوبے بھی میاں نواز شریف کے بڑے جرائم میں شامل ہیں لیکن سازشیں کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن)اورپاکستان لازم وملزوم ہیں، آئین کادفاع ہمارااولین فرض ہے، قوم کوجمہوریت سے متنفرکرنے والوں کوشکست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:میں جمہوریت کا حامی ہوں ، نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہوں گا: جاوید ہاشمی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سازشی فیصلے مسلم لیگ ن کوقوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے، عوام کی خوشحالی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔

آئندہ انتخابات پر بات کرتے ہو وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے التواکی کوششیں ناکام بنا دیں گے، 2018 کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔

مزید : لاہور