دنیا میں خوشحال زندگی گزارنے کی تمنا رکھنے والوں کے لئے آقائے دوجہاں ﷺ کا عطا کردہ وظیفہ

دنیا میں خوشحال زندگی گزارنے کی تمنا رکھنے والوں کے لئے آقائے دوجہاں ﷺ کا ...
دنیا میں خوشحال زندگی گزارنے کی تمنا رکھنے والوں کے لئے آقائے دوجہاں ﷺ کا عطا کردہ وظیفہ

قرآن مجید کی عمومی تلاوت اور چند مخصوص سورتوں یا آیات کا اہتمام انسان کو مصائب و آلام سے محفوظ کر کے دنیا میں عزت و آرام اور خیر و برکت کی زندگی سے ہمکنار کر دیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن مجید دنیا کے شروروفتن اور مصائب و آلام سے محفوظ ترین پناہ گاہ ہے۔ خیر و شر میں مضبوط ترین ڈھال ہے۔ زندگی کے تپتے صحرا میں ٹھنڈا اور گھنا سایہ ہے جو اسے اپنائے گا سر تا سر رحمت پائے گا اور جو اسے ترک کرے گایقیناًمحروم رحمت ہو گا۔

رزق کی کشادگی کا سب سے مجرب وظیفہ

اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکا ارشاد مبارک ہے ’’جو شخص صبح و شام تین تین مرتبہ سورہ اخلاص، سورہ الفلق اور سورہ الناس پڑھے گا وہ ہر طرح کے مصائب اور رنج و غم سے محفوظ رہے گا۔‘‘

سرکار دوجہاں ﷺ کا یہ بھی ارشاد مبارک ہے ’’جو شخص اللہ تعالٰی سے قرآن مجید کو آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بنانے، نیز رنج و غم دور کرنے کی درخواست کرے گا اللہ اسے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون عطا فرمائیں گے اور ان کے رنج و غم بھی دور فرمادیں گے۔ ‘‘

کوئی بھی مسلمان سنت کے مطابق مذکورہ سورہ مبارکہ کی تلاوت کو اپنالے تو اسکی زندگی کی دشواریاں ختم ہوجائیں گی ۔

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...