عاشق رسول ﷺ ڈاکٹر عبدالقدیرخان اورمیر ظفر اللہ جمالی کو متحدہ محاذ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے،پاکستان فلاح پارٹی کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )"نظامِ مصطفی ﷺمتحدہ محاذ" میں سابق وزیراعظم پاکستان عاشق رسول میرظفراللہ جمالی اور ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو بھی شمولیت کی دعوت دیں گے" ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن نے اتحاد کے سلسلہ میں منعقدہ مشاورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگرسیاسی پارٹیوں کے اتحاد پاکستان کی ترقی کیلئے ہونے چاہئیں نہ کہ اقتدار کی ہوس کیلئے ،پاکستان فلاح پارٹی کے کارکنان کلمہ طیبہ کے نام پربننے والے پاکستان کیخلاف ہرسازش کو ناکام بنادیں گے اور اسلام آباد میں ہونیوالے اتحاد کے سربراہی اجلاس میں بھرپور شریک ہوں گے،اوراپنے تحفظات سابق وفاقی وزیرحاحبزادہ حامدسعیدکاظمی،سیدمنورحسین شاہ جماعتی ، سیدریاض حسین شاہ، سیدعرفان شاہ مشہدی،صاحبزادہ حامدرضا ودیگرکے سامنے رکھیں گے ، مشاورتی اجلاس میں مرکزی نائب صدر سیدراشد گردیزی،سیکرٹری جنرل امانت علی زیب ،ڈپٹی سیکرٹری پنجاب عطامحمدقصوری ودیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور انجمن طلباء اسلام کے کارکنان کی,مختلف شہروں سے گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کی گئی ۔