شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کے لئے ’’پدماوتی ‘‘ سے بہتر فلم نہیں ہو سکتی تھی:دیپیکا پڈوکون

شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کے لئے ’’پدماوتی ‘‘ سے بہتر فلم نہیں ہو سکتی ...

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پہلی بار اداکار شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کے لئے فلم ’’پدماوتی ‘‘ سے بہتر فلم نہیں ہو سکتی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ اور شاہد کپور ایک دوسرے کو بہت سالوں سے جانتے ہیں لیکن ’’ پدماوتی ‘‘ جیسی سپیشل فلم میں ہم نے پہلی بار اکھٹے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکار شاہد کپور کی اداکاری کا کوئی بدل نہیں ہے، فلم میں اچھے، بڑے پیمانے پر مقبولیت اور مضبوط شخصیت کے حامل اداکار کی بہت ضرورت تھی اور شاہد کپور میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں۔ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...