پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا، کون سا کھلاڑی کس ٹیم نے خریدا ہے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب آئے گا پی ایس ایل کا مزہ“

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا، ...
پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا، کون سا کھلاڑی کس ٹیم نے خریدا ہے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب آئے گا پی ایس ایل کا مزہ“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے اور تمام ٹیموں نے پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بہت بے عزتی ہوئی ہے اس۔۔۔“ فحش ویڈیو سے شہرت پانے والے ”انکل مجبور“ منظرعام پر آ گئے، اپنے کئے پر وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور اب رابعہ کدھر ہے؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ از آل راﺅنڈر باز جے پی ڈومنی کو منتخب کیا ہے جو 73 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 124 چوکوں اور59 چھکوں کی مدد سے ایک ہزار 700 رنز بنا چکے ہیں جن میں 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے 19 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کولن انگرم کو منتخب کیا ہے جو 9 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 7 چھکوں اور 23 چوکوں کی مدد سے 210 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شین واٹسن کو منتخب کیا ہے جو اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ شین واٹسن نے 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 83 چھکوں اور 115 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 462 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری بھی شامل ہیں۔ شین واٹسن باﺅلنگ میں بھی اپنا جادو جگاتے رہے ہیں اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 48 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔


پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈووین براوو کو منتخب کیا ہے جو 66 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 49 چھکوں اور 67 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 142 رنز بنا چکے ہیں جن میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اتنے ہی میچوں میں 52 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلوی بلے باز کرس لین کو منتخب کیا ہے جو 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنا چکے ہیں۔

پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے پلاٹینم کٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر کو منتخب کیا ہے جو 36 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 57 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ ان میچوں میں سے تین میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

مزید :

کھیل -