پشاورپولیس نے ایک ہفتے کے دوران25اشتہاریوں سمیت422جرائم پیشہ ومشتبہ افراد گرفتارکرلئے

پشاورپولیس نے ایک ہفتے کے دوران25اشتہاریوں سمیت422جرائم پیشہ ومشتبہ افراد ...
پشاورپولیس نے ایک ہفتے کے دوران25اشتہاریوں سمیت422جرائم پیشہ ومشتبہ افراد گرفتارکرلئے

  

پشاور(صباح نیوز)پشاورپولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدرسرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران قتل ،اقدا م قتل اوردیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاری مجرمان سمیت 422 جرائم پیشہ مشتبہ افراد اور سینکڑوں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کر کے گاڑیوں کے شیشے صاف کر دیئے جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 160افراد کوگرفتار کرلیا۔

سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں کارروائیاں کی گئیں جس میں قتل اقدا م قتل ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاری مجرمان تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں گل کند ولد نوی گل عر ف الما س ،مراد علی ولد عبدالمجید ،عزیز ولد الماس ساکنان باڑہ حال لنڈی اخون احمد، شہزاد ولد کچکول، اکرم ولد جعفر سکنہ تاج آباد،جنگریز خان ولد گل جہان سکنہ باڑہ ،،تھانہ تاتارا کی حدود میں کلیم اللہ ولد سردار شاہ ساکن باڑہ،تھانہ ٹائون کی حدود میں سید شفیق ولد شمشاد ساکن ماشوخیل،تھانہ تہ کال کی حدود میں ارباب الطاف ولد فقیر محمد سکنہ تہ کال بالا،تھانہ چمکنی کی حدود میں گل محمد ولد تاج محمد ساکن ارمڑ،حضر ت علی ولد حاجی زمین گل سکنہ افغانستان حال پنڈی ،جمال ولد نیاز بیگ ساکن گوہا گجر، دوست محمد ولد تاج محمد سکنہ ارمڑ ، مشرف ولد اشرف ،افسر ولد اشرف ،سردار ولد اکبر ساکنان غریب آباد مسعود ولد عنایت علی سکنہ متنی،تھانہ متنی کی حدود میں شجا حسن گل ولد سیدان گل ساکن یوسف خیل،تھانہ شرقی کی حدود میں امجد علی ولد لیاقت علی ساکن چارسدہ ،تھانہ ریگی کی حدود میں وکیل،شکیل پسران حکیم خان ساکنان ریگی، عمران ولد غلام عرف مولا،تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں زاہد اکبر ولد جنت گل ،امیر سید ولد عمر سیدساکنان مردان،تھانہ انقلاب کی حدود میں افسر خان ولد قیصر خان ساکن گھڑی نائب خان سمیت 422جرائم پیشہ مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ان کے قبضے سے 12 عدد کلاشنکوف ،76 عدد پستول 30 بور ،4 عدد 9MM پستول ،ایک عد د رائفل 303 بور، 15 عدد بندوق ، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 24 بوتل شراب،43کلو گرام چرس برآمدکرلی جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 160 ،افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف مختلف مقدمات درج کر لئے ۔

مزید : پشاور