جہانگیر بدر ایک جہد مسلسل کا نام ہے، وہ آج بھی جیالوں کے دلوں میں زندہ ہیں: بلاول بھٹو

جہانگیر بدر ایک جہد مسلسل کا نام ہے، وہ آج بھی جیالوں کے دلوں میں زندہ ہیں: ...
جہانگیر بدر ایک جہد مسلسل کا نام ہے، وہ آج بھی جیالوں کے دلوں میں زندہ ہیں: بلاول بھٹو

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جہانگیر بدر کی  برسی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر ایک جہد مسلسل کا نام ہے، ان  کی پوری زندگی پاکستان کی خدمت کرتے ہوئی گزری ہے،آج کے دور سیاست میں جہانگیر بدر جیسے سیاستدان کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر بدر نے سیاست سے عزت کمائی ہے ، وہ کارکنوں کے جھرمٹ میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے اس لیے آج بھی جیالوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کاخاتمہ نوازشریف کے جرا ئم ہیں،آئین کادفاع ہمارااولین فرض ہے،قوم کوجمہوریت سے متنفرکرنے والوں کو شکست ہوگی: خواجہ سعدرفیق

بلاول بھٹو آج لاہور میں موجود ہیں، جہاں وہ پنجاب کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، کراچی کی سیاست پر بات کرتے ہوئے پی پی چئیرمین کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاست کو دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے، سندھ حکومت کراچی میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے، آئندہ الیکشن میں اہل کراچی نا اہل پارٹیوں کو مسترد کر دیں گے۔

مزید : قومی