ڈیڑھ سال کی پارٹی نے 40 سال پرانی پارٹیوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں : مصطفی کمال
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی محنت سے پی ایس پی مضبوط ہوئی ہے ،ڈیڑھ سال کی پارٹی نے 40 سال پرانی پارٹیوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں،18ہزارکارکن دن رات ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں، میں نے ایک لاکھ کارکنوں کی شمولیت کاٹارگٹ رکھا تھا، اب تک48 ہزارکارکنوں کی رجسٹرریشن ہو چکی ہے،مخالفین کی سیاست پر بات کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ مخالفین سے سیاسی اختلافات رکھیں گے،دشمنی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر بدر ایک جہد مسلسل کا نام ہے، وہ آج بھی جیالوں کے دلوں میں زندہ ہیں: بلاول بھٹو
سیاسی منشور کا اعلان کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے مسائل کوحل کرناچاہتے ہیں ، پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ہماری سیاست صرف مہاجروں کے لیے نہیں بلکہ ہم تمام رنگ اور نسل کے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے خواہاں ہیں،
منظوروسان کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی زرداری اوربلاول بھٹوکے لیے بھی خواب دیکھ لیاکریں۔