ڈائمنڈ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل، کارلوس بریتھ ویٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہو گئے

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل، کارلوس بریتھ ویٹ کوئٹہ گلیڈی ...
ڈائمنڈ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل، کارلوس بریتھ ویٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی کھلاڑیوں کا چناﺅ مکمل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بہت بے عزتی ہوئی ہے اس۔۔۔“ فحش ویڈیو سے شہرت پانے والے ”انکل مجبور“ منظرعام پر آ گئے، اپنے کئے پر وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور اب رابعہ کدھر ہے؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا

لاہورقلندرز کی ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیشی باﺅلر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 17 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 17 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ 8 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آسٹریلوی باﺅلر مچل جانسن کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 30 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 109 رنز بھی بنائے ہیں۔

پی ایس ایل 2 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 59 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 29 چھکوں اور 140 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 257 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرین براوو کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 9 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 235 رنز بنا رکھے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں چار چھکے مار کر شہرت حاصل کرنے والے کارلوس بریتھ ویٹ کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 22 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 14 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 195 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 18 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے بلے باز لیوک رونچی کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 32 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 14 چھکوں اور 30 چوکوں کی مدد سے 359 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل