میر ی سوچ قومی سطح کی ہے ،اپنے آپ کو علاقائی یالسانی جماعت تک محدود نہیں کر سکتا:پرویز مشرف

میر ی سوچ قومی سطح کی ہے ،اپنے آپ کو علاقائی یالسانی جماعت تک محدود نہیں کر ...
میر ی سوچ قومی سطح کی ہے ،اپنے آپ کو علاقائی یالسانی جماعت تک محدود نہیں کر سکتا:پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کراچی کی سیاست میں خواہ مخواہ ان کا  نام لیاجارہا ہے، ان کی سوچ قومی سطح کی ہے اپنے آپ کو کسی بھی علاقائی یالسانی جماعت تک محدود نہیں کر سکتا،ایم کیوایم سے نہیں مہاجروںسے ہمدردری ہے ،ان کی جماعت کی قیادت کا فیصلہ ایک احمقانہ اقدام ہوگا،پی ایس پی نے نہ ہی سربراہی کی پیش کش کی نہ ہی خواہشمندہوں۔

ڈیڑھ سال کی پارٹی نے 40 سال پرانی پارٹیوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں : مصطفی کمال
اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے 23جماعتی سیاسی اتحاد بنایا ہے ،مزید قوتوں کے ساتھ مل کر ایک تیسری سیاسی قوت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔پرویز مشرف کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو سندھ میں اگر شکست دینی ہوتو اس کے لئے پیر پگارا اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک کوساتھ ملایا جاسکتا ہے ۔
پرویز مشرف کہتے ہیں کہ اپنے آپ کومہاجروں کا لیڈر نہیں سمجھتا،اپنے آپ کوایک گروہ تک محدود نہیں کرسکتا۔

ویڈیو دیکھٰیں

مزید :

قومی -