سعودی عرب نے اپنے جنگی جہازوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، مگر کس لئے؟ سب سے بڑی جنگ کا خطرہ، پوری مسلم دنیا کے لئے تشویشناک ترین خبر

سعودی عرب نے اپنے جنگی جہازوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، مگر کس لئے؟ سب سے ...
سعودی عرب نے اپنے جنگی جہازوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، مگر کس لئے؟ سب سے بڑی جنگ کا خطرہ، پوری مسلم دنیا کے لئے تشویشناک ترین خبر

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں موجود لبنانی وزیراعظم کے استعفے اور مبینہ نظربندی کا معاملہ ابھی حل نہیں ہو پایا تھا اور اب سعودی عرب ایک ایسا قدم اٹھانے جا رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ یقینی نظر آنے لگی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے اپنی فضائیہ کو ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔گزشتہ روز سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کی تھی جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہاں کوئی جنگ چھڑنے والی ہے تاہم آج یہ عقدہ کھلا کہ سعودی حکومت خود اپنے ایف 15لڑاکا طیارے وہاں بھیج کر حزب اللہ کے خلاف آپریشن کرنے جا رہی ہے۔

سعودی عرب کی سرحد پر اب ایران کیا چیز تعمیر کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ کھلبلی مچ گئی

رپورٹ کے مطابق لبنان اس وقت سعودی عرب اور ایران کی طاقت کے مظاہرے کا میدان قرار پا چکا ہے اور دونوں کی اس ملک میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوششیں انتہاءکو پہنچ چکی ہیں اور تصادم کی حد کو چھو رہی ہیں۔امریکہ کی طرف سے بھی لبنان کو ’پراکسی جنگ کا میدان‘ قرار دیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کی سب سے طاقتور حربی و سیاسی طاقت ہے جس کا پشت پناہ ایران ہے۔گزشتہ دنوں لبنانی وزیراعظم سعد ہریری کے مسئلے پر حزب اللہ کے سربراہ کی طرف سے بیان سامنے آیا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو نظربند کرکے سعودی عرب نے لبنان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...