لندن ،ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی، ایک شخص زخمی

لندن ،ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی، ایک شخص زخمی
لندن ،ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی، ایک شخص زخمی

  

لندن(یوا ین پی)ایسٹ لندن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں آگ الارم بجتے ہی بم، گن اور چاقو حملے کی افواہ پھیلنے سے بھگدڑ مچ گئی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

فرانس میں8مشتبہ افراد پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھگدڑ اس وقت مچی جب ریسکیو عملہ اور فائر فائٹرز ایسٹ لندن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر پہنچے۔الارم بجاتو دہشتگردی کے مختلف واقعات سے خوفزدہ لندن کے شہریوں میں سے بعض سمجھے کہ بم، گن یا چاقو سے حملہ ہو گیا ہے۔لوگ ایک دوسرے کو روندتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئے تا ہم خوش قسمتی سے صرف ایک شخص ہی زخمی ہوا۔

مزید : بین الاقوامی