دنیا کی بہترین نوکری کا اعلان ہوگیا، آپ کو ماہانہ 62لاکھ روپے تنخواہ ملے گی اور کام بھی نہیں کرنا پڑے گا، درخواست کس طرح جمع کرواسکتے ہیں؟ جانئے

دنیا کی بہترین نوکری کا اعلان ہوگیا، آپ کو ماہانہ 62لاکھ روپے تنخواہ ملے گی ...
دنیا کی بہترین نوکری کا اعلان ہوگیا، آپ کو ماہانہ 62لاکھ روپے تنخواہ ملے گی اور کام بھی نہیں کرنا پڑے گا، درخواست کس طرح جمع کرواسکتے ہیں؟ جانئے

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کی سیاحت کا شوق تو سبھی کو ہوتا ہے لیکن اس کے اخراجات ہر کسی کے بس میں نہیں ہوتے۔ تاہم اب میکسیکو کی سیاحت کے شوقین افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے جس میں وہ نہ صرف میکسیکو کے بہترین سیاحتی مقام پر مفت لگژری قیام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ انہیں اس کے عوض 45ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 62لاکھ 35ہزار روپے) کی خطیر رقم بھی ادا کی جائے گی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش میکسیکو کے شہر کینکن (Cancun)کی طرف سے کی گئی ہے اور خواہش مند حضرات اس کی ویب سائٹ Cancun.comپر درخواست دے سکتے ہیں۔

پرکشش ترین نوکری حاصل کرنے کا شرمناک ترین طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا

رپورٹ کے مطابق منتخب شخص کو آئندہ سال مارچ سے اگست تک 6مہینے کے لیے اس شہر میں قیام کرنا ہو گا۔ اسے وہاں رہائش، سفر اور طعام کی لگژری سہولت مفت دی جائے گی اور اسے تنخواہ میں ملنے والے 45ہزار پاﺅنڈز کو بھی وہاں خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس شخص کو وہاں کرنا کیا ہو گا؟ تو جواب ہے، کچھ بھی نہیں۔ اسے اس سیاحتی مقام کابرانڈ ایمبیسیڈر بننا ہو گا اور اپنے قیام کے دوران اس جگہ کی بہترین سیاحتی مقام کے طور پر تشہیر کرنا ہو گی۔ اس نوکری کو ’سی ای او‘ کا نام دیا گیا ہے۔ عام طور پر ان حروف کا مطلب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوتا ہے لیکن یہاں اس کا مطلب ’کینکن ایکسپیریئنس آفیسر‘ (Cancun Experience Officer)ہے۔تو ابھی ان کی ویب سائٹ پر جائیے اور اپنی درخواست دے ڈالیے، شاید آپ کی قسمت آپ کی یاور کرے اور آپ مفت لگژری چھٹیوں کے ساتھ لاکھوں روپے بھی کما لیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...