داعش کے قبضے سے واپس حاصل کئے گئے عرب شہر میں گشت کے دوران فوجیوں کو زمین ناہموار نظر آئی، کھود کر دیکھا تو اندر کیا چیز دبائی گئی تھی؟ دیکھ کر ہر کسی کے واقعی ہوش اُڑگئے

داعش کے قبضے سے واپس حاصل کئے گئے عرب شہر میں گشت کے دوران فوجیوں کو زمین ...
داعش کے قبضے سے واپس حاصل کئے گئے عرب شہر میں گشت کے دوران فوجیوں کو زمین ناہموار نظر آئی، کھود کر دیکھا تو اندر کیا چیز دبائی گئی تھی؟ دیکھ کر ہر کسی کے واقعی ہوش اُڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روزعراق کے شہر حویجہ میںکھدائی کے دوران نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہر دیکھنے والا خوف سے سکتے میں آ گیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ اجتماعی قبر تھی جس میں ایک ساتھ 400لوگوں کو دفن کیا گیا تھا۔ یہ قبر شدت پسند تنظیم داعش نے بنائی تھی اور ان تمام لوگوں کو سزائے موت دے کر اس میں دفن کیا تھا۔ ان میں سے بعض کے جسم پر اب بھی قیدیوں والا لباس تھا تاہم بعض مقتولین نے عام کپڑے پہن رکھے تھے۔

داعش کے جنگجو سے شادی کیوں کی؟ نوجوان لڑکی نے ایسے راز سے پردہ اٹھادیا جسے سن کر مغربی ممالک شرمندہ ہوجائیں گے
رپورٹ کے مطابق بغداد سے 150میل کے فاصلے پر موجود حویجہ شہر بھی تین سال تک داعش کے قبضے میں رہا اور اس دوران شدت پسند تنظیم نے یہاں سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ رواں سال اکتوبر میں عراقی فوج نے تنظیم کے قبضے سے اس شہر کو واگزار کروایا تھا۔ صوبے کے گورنر راکان کا کہنا تھا کہ ”داعش نے یہ جگہ قیدیوں کو سزائے موت دینے کے لیے مختص کر رکھی تھی اور اسے ایک بڑے میدان کی شکل دے رکھی تھی جہاں سینکڑوں لوگوں کے سامنے لوگوں کو قتل کیا جاتا تھا اور پھر اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا جاتا تھا۔ “