کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے شاندار خوشخبری آگئی، کینیڈین حکومت نے اعلان کردیا

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے شاندار خوشخبری آگئی، کینیڈین ...

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ اب ان کی حکومت نے پاکستانیوں کو ایک ایسی خوشخبری سنا دی ہے کہ یہاں ان کی مقبولیت دو چند ہو جائے گی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ویزا پراسیسنگ انتہائی تیز کی جائے گی۔ کینیڈین وزیربرائے مہاجرت و شہریت احمد حسین کا کہنا تھا کہ ”کینیڈین حکومت کے اس اقدام سے کینیڈا اور پاکستان کے عوام کا باہمی رابطہ مضبوط ہو گا اور پاکستانی طلبہ و کاروباری افراد کو ویزوں کے حصول میں درپیش مسائل میں کمی ہو گی۔“

آپ کے بورڈنگ پاس پر لگی اس سٹیمپ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جان کر آپ دعا کریں گے کہ آپ کے بورڈنگ پاس پر یہ کبھی نہ لگائی جائے

احمد حسین نے گزشتہ روز پاکستان ہاﺅس اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ”میں پاکستانی ہائی کمشنر کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ویزے کے لیے آنے والی پاکستانیوں کی درخواستیں میں خود دیکھوں گا۔“ انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ جن پاکستانیوں کے رشتہ دار یہاں مقیم ہیں ان کے ویزوں کا طریقہ کار بھی تیز تر بنا دیا گیا ہے تاکہ انہیں اپنے عزیزوں سے ملنے میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...