ائیرپورٹ پر خاتون کی ٹانگوں پر بندھی پٹی، شک پڑنے پر کسٹم اہلکاروں نے کھول کر دیکھی تو اندر کیا چیز چھپائی گئی تھی؟ کسی نے تصور نہ کیا تھا کہ ایسا بھی ممکن ہوسکتا ہے

ائیرپورٹ پر خاتون کی ٹانگوں پر بندھی پٹی، شک پڑنے پر کسٹم اہلکاروں نے کھول کر ...
ائیرپورٹ پر خاتون کی ٹانگوں پر بندھی پٹی، شک پڑنے پر کسٹم اہلکاروں نے کھول کر دیکھی تو اندر کیا چیز چھپائی گئی تھی؟ کسی نے تصور نہ کیا تھا کہ ایسا بھی ممکن ہوسکتا ہے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سبھی جانتے ہیں کہ سمگلر سونے چاندی جیسی قیمتی دھاتوں کو مختلف طریقوں سے چھپا کر سمگل کرتے ہیں لیکن اب یہ طریقہ پرانا ہو گیاہے۔اب سمگلروں نے اس کا ایسا طریقہ ایجاد کر لیا ہے کہ آپ بڑے بڑے کیمیا گروں کو بھول جائیں گے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے چنئی، تریچھی، کوئمباتور اور مدورائے ایئرپورٹس پر سونا سمگل کرنے کی کئی وارداتیں ناکام بنائی گئی ہیں اور ان وارداتوں میں سونا جس حالت میں ملا اس نے کسٹمز آفیسر کو بوکھلا کر رکھ دیا۔

وہ عام استعمال کی دوائیاں جنہیں اپنے ساتھ بیرون ملک لیجانا آپ کو لمبے عرصے کے لئے جیل پہنچاسکتا ہے، ان میں کون کونسی عام دوائیاں شامل ہیں؟ آپ بھی جانئے

رپورٹ کے مطابق ان میں سے کئی وارداتوں میں سونے کو تیزاب میں پگھلا دیا گیا تھا اور بعض میں سمگلروں نے مختلف کیمیکل استعمال کرتے ہوئے سونے کا باریک پاﺅڈر بنایا ہوا تھا۔ تیزاب میں پگھلانے یا پاﺅڈر بنانے کے بعد اسے سخت دھاتی ڈبوں میں بند کیا گیا تھا تاکہ ایئرپورٹس کے سکینرز اسے پکڑ نہ سکیں۔چند روز قبل ایک خاتون کوئمباتور ایئرپورٹ پر پکڑی گئی۔ اس نے سونے کا پاﺅڈر بنا کر اس کو پیسٹ کی شکل دی اور اپنی پنڈلیوں پر اس کا لیپ کرکے اوپر پٹیاں باندھ لیں۔ تاہم مشکوک روئیے کی وجہ سے وہ پکڑی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس