سب سے بڑا یا سب سے چھوٹا؟ بہن بھائیوں میں کون سے بچے سے والدین کو سب سے زیادہ پیار ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے بالآخر جواب دے دیا، دل تھام کر پڑھیے گا

سب سے بڑا یا سب سے چھوٹا؟ بہن بھائیوں میں کون سے بچے سے والدین کو سب سے زیادہ ...
سب سے بڑا یا سب سے چھوٹا؟ بہن بھائیوں میں کون سے بچے سے والدین کو سب سے زیادہ پیار ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے بالآخر جواب دے دیا، دل تھام کر پڑھیے گا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ سب سے بڑا بچہ ماں باپ کو سب سے زیادہ پیارا ہوتا ہے لیکن سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں اس تاثر کو غلط ثابت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درحقیقت سب سے چھوٹا بچہ والدین کواپنی اولاد میں سب سے عزیز ہوتا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم ینگ یونیورسٹی کے سکول آف فیملی لائف کے سائنسدانوں نے 300ایسے خاندانوں پر تحقیق کی ہے جن کی کم از کم 2نوجوان اولادیں تھیں۔سائنسدانوں نے والدین اور ان کے لڑکے لڑکیوں سے مختلف سوالات پوچھے اور پھر ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔

شادی نہ کرنے کا سب سے بڑا نقصان جدید تحقیق میں سامنے آگیا، وہ نقصان جس کے بارے میں کسی مرد نے اب تک سوچا بھی نہ تھا، جان کر دل کرے گا کہ ابھی ہی۔۔۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر الیکس جینسن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں اولاد سے والدین کی محبت کے متعلق عام تاثر غلط ثابت ہوا ہے۔ ہمارے نتائج کے مطابق سب سے چھوٹے بچے ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ نظرانداز کیے جا رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ دراصل وہی ماں باپ کو سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں۔ جن والدین کے ہاں دو سے زائد اولادیں ہوں ان میں سب سے زیادہ جو بچہ نظرانداز ہوتا ہے وہ منجھلا ہے۔ والدین کو سب سے زیادہ آخری اور دوسرے نمبر پر پہلا بچہ سب سے زیادہ عزیز ہوتا ہے۔ اس میں کنفیوژن اس لیے ہوتی ہے کہ بڑا بچہ محبت کے لیے صرف والدین کی طرف دیکھتا ہے، اس کے بعد آنے والا ماں باپ کے ساتھ اپنے بڑے بھائی یا بہن کی توجہ کا طالب بھی ہوتا ہے اور اسی طرح یہ سلسلہ چلتا جاتا ہے۔ جب سب سے چھوٹے بچے کو بڑے بہن بھائی توجہ نہیں دیتے تو وہ سمجھتا ہے کہ اسے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ والدین اپنی اولاد میں ہر ایک کے لیے یکساں مددگار ہوتے ہیں۔ ماں باپ کی اولاد سے محبت میں فیورٹ ازم کی کچھ خاص جگہ نہیں ہوتی لیکن اگر کسی ایک کو والدین کی آنکھوں کا تارہ بتانا ہو تو وہ سب سے چھوٹا ہو گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...