کراچی میں2 نوجوانوں نے صرف 600 روپے قرض واپس نہ کرنے پراپنے ہی دوست کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی، نوجوان کا جسم بری طرح جھلس گیا

کراچی میں2 نوجوانوں نے صرف 600 روپے قرض واپس نہ کرنے پراپنے ہی دوست کو پٹرول ...

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)سرجانی ٹاؤن میں 600 روپے کے تنازعے پر دونوجوانوں نے مبینہ طورپر اپنے ہی دوست آصف کو آگ لگادی، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، پولیس ذرائع کے مطابق آگ پٹرول چھڑک کر لگائی گئی،ملزموں میں حماد اورعبید شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے حماد اور عبید نامی نوجوان، آصف سے 600روپے قرض کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن پیسے نہ ملنے پر انہوں نے آصف نامی نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا، متاثرہ نوجوان کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے  مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی لیکن تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

متاثرہ نوجوان کے بھائی نے ایک بیان میں کہا کہ  اوباش لڑکوں کی طرف سے دھمکیاں ملنے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی لیکن پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاورپولیس نے ایک ہفتے کے دوران25اشتہاریوں سمیت422جرائم پیشہ ومشتبہ افراد گرفتارکرلئے

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...