اگر آپ کو اس نمبر سے کال آئے تو کبھی کال بیک نہ کریں، ہزاروں روپے کا نقصان ہوجائے گا، پاکستانیوں کے لئے وارننگ جاری کردی گئی

اگر آپ کو اس نمبر سے کال آئے تو کبھی کال بیک نہ کریں، ہزاروں روپے کا نقصان ...
اگر آپ کو اس نمبر سے کال آئے تو کبھی کال بیک نہ کریں، ہزاروں روپے کا نقصان ہوجائے گا، پاکستانیوں کے لئے وارننگ جاری کردی گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ بیلجیئم کے نمبروں سے ٹیلی کام کمپنی جاز کے صارفین کو مسڈ کالز موصول ہو رہی ہیں اور اگر صارفین واپس کال کر دیں تو انہیں ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ جاتا ہے کیونکہ اس کا بھاری بل ان کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اب اس فراڈ کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔ ونڈسرسٹار کی رپورٹ کے مطابق اب نہ صرف جاز بلکہ ہر نیٹ ورک کے صارفین کو کئی ممالک سے فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ ان ممالک میں لیتھوانیا، برونڈی اور مراکش و دیگر شامل ہیں۔

اپنے دوستوں کو اپنے مسائل کے بارے میں ایس ایم ایس کرنا بند کردیں کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

رپورٹ کے مطابق نوسرباز پاکستان میں لوگوں کو مسڈکالز دیتے ہیں اور جب لوگ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر بیک کال کرتے ہیں تو ایک آٹو پیغام سنائی دینا شروع ہو جاتا ہے جو کافی طویل ہوتا ہے۔ جب صارف اس پیغام سے تنگ آ کر کال منقطع کرتا ہے تب تک اسے ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگ چکا ہوتا ہے۔ یہ فون کالز صرف پاکستان میں ہی نہیں، امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موبائل فون صارفین کو موصول ہو رہی ہیں اور ان کا شکار سب سے زیادہ پوسٹ پیڈ کنکشن رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں کیونکہ انہیں کے نمبر پر ہزاروں روپے تک کی کالز کرنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کو ایسی کالز میں 400ڈالر (تقریباً42ہزار روپے) فی منٹ تک کا بل آیا۔لہٰذا آپ کو کسی غیرملکی نمبر سے کوئی کال موصول ہوتی ہے تو کبھی بھی کال بیک مت کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...