خواجہ آصف کیخلاف اقامہ کیس کی سماعت کل ہو گی ، خصوصی لارجر بنچ کی سربراہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کریں گے

خواجہ آصف کیخلاف اقامہ کیس کی سماعت کل ہو گی ، خصوصی لارجر بنچ کی سربراہی ...
خواجہ آصف کیخلاف اقامہ کیس کی سماعت کل ہو گی ، خصوصی لارجر بنچ کی سربراہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کریں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت آج ہو گی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں2 نوجوانوں نے صرف 600 روپے قرض واپس نہ کرنے پراپنے ہی دوست کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی، نوجوان کا جسم بری طرح جھلس گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے تحریری جواب طلب کررکھا ہے ،یاد رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے اس لئے انہیں نا اہل قرار دیا جائے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...