اقوام متحدہ کا مشرقی الغوطہ سے 400 مریضوں کے فوری انخلا کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا مشرقی الغوطہ سے 400 مریضوں کے فوری انخلا کا مطالبہ
اقوام متحدہ کا مشرقی الغوطہ سے 400 مریضوں کے فوری انخلا کا مطالبہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع محاصرہ زدہ علاقے مشرقی الغوطہ سے فوری طور شدید بیمار 400 سے زیادہ مریضوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی تو ان میں 29 افراد کی جانیں جاسکتی ہیں۔

اداکاری سے زیادہ ڈانس پسند ہے: سوہائے

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت شامی حکومت مشرقی الغوطہ میں موجود مریضوں کے علاج کی ذمے دار ہے۔وہ انھیں ضروری ادویہ اور خوراک مہیا کرنے کی بھی ذمے دار ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی امور کے مشیر برائے شام جان ایجلینڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قریباً 400 مرد وخواتین اور بچوں کو فوری طور پر مشرقی الغوطہ سے نکالا جانا چاہیے‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورت حال کو جاری نہیں رکھ سکتے اور اگر درکار امداد مہیا نہیں کی جاتی تو شامی فوج کے محاصرے کا شکار مشرقی الغوطہ میں قریباً 4 لاکھ شہری انسانی المیے سے دوچار ہو جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...