سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا: نیوز ایجنسی کا دعویٰ

سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا: ...

ریاض ( آن لائن ) نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے تاہم کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی ۔ 

’سب شہری فوراً مل کر دعا کریں کہ۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات کے حکمران نے اپنے تمام شہریوں کو حکم دے دیا، کس چیز کی دعا ہے؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی اُٹھ جائیں گے

رپورٹ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے حوالے سے یہ دعویٰ کیاگیا  ہے کہ گرفتار سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ صاحبزادی ’’ ریم ‘‘کو خاموشی سے گرفتار کرلیا گیا تھا اورگرفتاری کے بعد ’’ ریم ‘‘ کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ریم ملک بدر ہونے کے بعد کس ملک روانہ ہوئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب سعودی عرب کی تاریخ میں سعودی شاہی خاندان کی کسی خاتون کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس گرفتاری کے بعد شاہی خاندان کے افراد اور حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کو مزید خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کے دوران 11 سعودی شہزادوں سمیت کئی حکومتی شخصیات کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گرفتار افراد میں سب سے بڑا نام شہزادہ ولید بن طلال کا ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...