امریکی صدر ٹرمپ عالمی امن و استحکام کے لئے تباہ کن ہیں:شمالی کوریا

امریکی صدر ٹرمپ عالمی امن و استحکام کے لئے تباہ کن ہیں:شمالی کوریا

پیانگ یانگ(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پہلے دورہ ایشیا پرتبصرہ کرتے ہو ئے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ٹرمپ دورہ ایشیامیں جزیرہ نماکوریامیں جنگ کی بھیک مانگتے رہے۔

سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی لائن پر دھماکا، سپلائی معطل

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عالمی امن واستحکام کیلئے تباہ کن ہیں،کوئی شمالی کوریاکوجوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوبڑھانے سے نہیں روک سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پرہیں ،صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد ان کا پہلا دورہ ایشیا ہے جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن کا دورہ پر ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...