سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ،25کھرب روپے کمالیے

سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ،25کھرب روپے کمالیے
سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ،25کھرب روپے کمالیے

  

بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 13 گھنٹوں کے دوران 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی لائن پر دھماکا، سپلائی معطل

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سب سے بڑے سالانہ آن لائن شاپنگ تہوارسنگلز ڈے کا آغاز ہوتے ہی پہلے روز3 منٹ میں 1.51 بلین ڈالر مالیت کی اشیاء فروخت ہوئیں۔ علی بابا نے پہلے گھنٹے میں 8.6بلین ڈالر مالیت کی اشیاء آن لائن فروخت کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔،اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد 90 کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔

2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروباری موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاء سستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔علی بابا چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ہونے کے ناطے اندرون اور بیرون ملک صارفین تک رسائی حاصل کرنے کی کو کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی غیر ملکی برانڈ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور چین کے باہر خریداروں کی تعداد بھی عالمی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی