تیلگو فلمیں میرا پہلا پیار ہیں:کریتی کھربنڈا

تیلگو فلمیں میرا پہلا پیار ہیں:کریتی کھربنڈا

ممبئی( آن لائن) بالی وڈ اداکارہ کریتی کھربنڈانے کہا ہے کہ تیلگو فلمیں ان کا پہلا پیار ہیں۔

مصری خاتون کا سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کریتی کھربنڈا تیلگو ،کناڈا اور 3 ہندی فلموں میں کام کر چکی ہیں، اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ میں ابھی ساؤتھ انڈین فلموں میں کام چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوں، آئندہ بھی ساؤتھ انڈین فلموں میں کام جاری رکھوں گی کیونکہ تیلگو فلمیں میرا پہلا پیار ہیں اور میں اسے بدلنا نہیں چاہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو ایک اچھی اداکارہ کے طور پر منوانا چاہتی ہوں اور اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کون سے فلم انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...