”پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو بیوی سے ملنے کی اجازت اس دباﺅ کی وجہ سے دی“بھارتی میڈ یا نے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو غلط رنگ دینا شروع کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بیوی سے ملاقات کی اجازت دینے پر بھارتی میڈ یا نے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کردی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی میڈ یا کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت کے دباﺅ پر کلبھوشن یادیو کو بیوی سے ملاقات کی اجازت دی ۔دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے پاکستان کو کلبھوشن کی ملاقات کرانے سے متعلق کوئی حکم نہیں دیا لیکن بھارت پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے اسلامی اقدار کے تحت بھارتی جاسوس کی اہلیہ کو اس سے ملاقات کی اجازت دی۔