پی ایس ایل میں نئی بننے والی ٹیم ملتان سلطان نے عمر گل کو پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری کی بجائے سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر ٹیم شامل کیا ہے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی نے عمر گل گولڈ کیٹیگری کی 79 کھلاڑیوں کی فہرست میں سے 68 نمبر پر رکھا تھا لیکن ملتان سلطان نے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ باؤلر عمر گل کی کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے ان کو سپلیمنٹری کیٹیگری میں شامل کیا ہے جس میں ان کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے،عام طور پر اس کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو کھیلنے کا موقع ہی نہیں ملتا یا اگر کہیں مل بھی جائے تو صرف اسی صوررت میں جب ٹیم کے 16کھلاڑیوں میں کوئی ایک زخمی ہونے کے بعد میچ سے آئوٹ ہو۔
ذرائع کے مطابق عمر گل کے سپلیمنٹری کیٹیگری میں شامل کیے جانے کی وجہ ان کی انجری بتائی جارہی ہے، کچھ عرصہ قبل عمر گل کا گھٹنے کا آپریشن ہوا تھا جس وجہ سے وہ ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے، اس لیے ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے عمر گل کو پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری کی بجائے سپلیمنٹری کھلاڑی کے طور پر ٹیم شامل کیا ہے۔