امریکہ میں اڑان سے چند منٹ قبل خلائی جہاز کی پرواز منسوخ

امریکہ میں اڑان سے چند منٹ قبل خلائی جہاز کی پرواز منسوخ
امریکہ میں اڑان سے چند منٹ قبل خلائی جہاز کی پرواز منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ورجینیا (آئی این پی )امریکہ میں اڑان سے چند منٹ قبل خلائی جہاز کی پرواز منسوخ کردی گئی ۔

”پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو بیوی سے ملنے کی اجازت اس دباﺅ کی وجہ سے دی“بھارتی میڈ یا نے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو غلط رنگ دینا شروع کردیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک خلائی جہاز کو پرواز کرنے سے چند منٹ قبل اس لیے روک لیا گیا کیونکہ اس کی فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ داخل ہو گیا تھا۔یہ خود کار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ مشن کو کنٹرول کرنے والوں نے’’ ابورٹ، ابورٹ، ابورٹ ‘‘ یعنی پرواز کو روکنے کا حکم دیا۔خلائی مشن کی نگرانی کرنے والوں نے ممنوعہ فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ دیکھا۔اب اس خلائی جہاز کو اگلے روز دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یہ سامان بردار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے 3356 کلو گرام خوراک، رسد، آلات اور سائنسی اشیا لے کر روانہ ہو گا۔