پاکستان کے سپیڈسٹار حسن علی پشاور زلمی کی جانب سے باﺅلنگ کا جادو دکھائیں گے

پاکستان کے سپیڈسٹار حسن علی پشاور زلمی کی جانب سے باﺅلنگ کا جادو دکھائیں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باﺅلر حسن علی پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میںدکھائی دیں گے۔

لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے تیسر ے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ آج مکمل ہوگئی ،جس میں ہر ٹیم نے اپنا سکواڈ مکمل کر تے ہوئے ٹائٹل کے حصول کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔اسی تناظر میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم نے بھی حصہ لیا اور اپنے من پسند کھلاڑی منتخب کئے ۔

اپنے ٹائٹل کے دفاع میں حسن علی بھی پر عزم دکھائی دیئے ،ان کی پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں شاندار کاردگی کی بدولت انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا اور اپنا لوہا منوایا۔

ان کی وجہ شہرت صرف ان کی تیز ترین بائولنگ نہیں ،بلکہ ان کے منفرد سٹائل بھی ہیں جو وہ میدان میں وکٹ لینے کے بعد دکھاتے ہیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...