چینی حکومت کا تعاون ، 3000لاپتہ افراد اپنے گھر واپس پہنچ گئے

چینی حکومت کا تعاون ، 3000لاپتہ افراد اپنے گھر واپس پہنچ گئے
چینی حکومت کا تعاون ، 3000لاپتہ افراد اپنے گھر واپس پہنچ گئے

  

بیجنگ (آئی این پی) چین کی وزارت شہر ی امور کے تعاون کے باعث 16ماہ کے دوران 3000لاپتہ افراد اپنے گھر واپس پہنچ گئے، وزارت نے ان لوگوں کی تلاش کیلئے موبائل ایپ استعمال کی تھی۔

’’ آنند آہوجا ‘‘ کے ساتھ منگنی کی خبروں میں سچائی نہیں:سونم کپور

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2016ء میں 2000اداروں نے ایپ پر اپنی اطلاعات پوسٹ کی جبکہ اس کے علاوہ 14820اطلاعات بھی موبائل ایپ پر پوسٹ کی گئیں جن کی کامیابی کی شرح 20فیصد رہی ۔ان خیالات کا اظہار محکمہ سماجی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو تاؤ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کے لاپتہ ہونے کے باعث ان کے لواحقین کی بڑی تعداد ذہنی مریض بن چکی تھی ، ان میں ایک تہائی کے قریب بڑی عمر کے لوگ تھے جبکہ بچوں کی تعداد 7.1فیصد تھی ، لاپتہ ہونیوالے بیشتر افراد نے خود اپنی خاندانوں سے رابطہ قائم کیا ، ان میں سے کچھ آوارہ گرد بن چکے تھے جبکہ بعض نشے میں مبتلا ہو گئے تھے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آئندہ بھی موبائل ایپ استعمال کی جائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی