وعدہ کیا تو پورا کیا،دورہ ورلڈ الیون کے دوران پاکستان سے محبت کادعوی کرنے والے پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

وعدہ کیا تو پورا کیا،دورہ ورلڈ الیون کے دوران پاکستان سے محبت کادعوی کرنے ...
وعدہ کیا تو پورا کیا،دورہ ورلڈ الیون کے دوران پاکستان سے محبت کادعوی کرنے والے پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے دورہ ورلڈالیون میں شامل پاکستانی نژاد ساﺅتھ افریقن سپن باﺅلر عمران طاہر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے حصے میں ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کوپلاٹینیم کیٹگری میں رکھاتھا تو اسی فہرست سے ان کو ملتان سلطانز نے پک کیا،وہ دورہ ورلڈ الیون میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں ۔

عمران طاہر لاہور کے ہی رہنے والے ہیں اور قذافی سٹیڈیم میں کھیلنا ان کے لئے کسی فخراعزاز سے کم نہیں تھا۔

عمران طاہر اپنے ٹی ٹوئنٹی کئیرئیر میں36میچز میں 36وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،جس میں ان کی بہترین باﺅلنگ 24رنزکے عوض 5وکٹیں ہیں۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں عمران طاہراس کا حصہ ہوں گے۔

مزید : کھیل