خضدار ، کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکہ، 5افراد زخمی

خضدار ، کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکہ، 5افراد زخمی

خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن)خضدار میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کی سیاسی صورتحال دیکھتے ہوئے آصف علی زرداری نے اپنے ایسے قریبی دوست کو فاروق ستار کے پاس بھیج دیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

 تفصیلات کے مطابق خضدار میں واقع کرکٹ سٹیڈیم کے قریب اچانک دھماکہ ہوگیا،دھماکے کے باعث 5 افراد شدیدزخمی ہوگئے ،دھماکہ اس وقت ہوا جب سٹیڈیم کے کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا جارہا تھا۔ تاہم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمیوں میں امیر حمزہ ، عبدالطیف، نصیر احمد، محمد صدیق ، علی حسن شامل ہیں۔واضح رہے کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھااور کس نے کیا؟دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتار ی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...