صنعتی اقوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے :انجیلا میرکل

صنعتی اقوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے ...
صنعتی اقوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے :انجیلا میرکل

  

برلن(آئی این پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ صنعتی ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

خضدار ، کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکہ، 5افراد زخمی

غیر ملکی میڈیاکے مطابق انجیلا میرکل کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں جرمنی کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ایک مثال بننا چاہیے۔ میرکل کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بون شہر میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے تناظر میں مظاہرے دیکھے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ حکومت سازی کے لیے ترقی پسندوں کی فری ڈیموکریٹک پارٹی اور ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کے ساتھ مذاکرات میں بھی مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ انجیلاسمتبر میں ہونے والے انتخابات میں میرکل کی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں اور اب حکومت سازی کے لیے انہیں فری ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ساتھ گرین پارٹی کی مدد بھی درکار ہے۔

مزید : بین الاقوامی