بزرگ شہری کا کارنامہ ،71برس کی عمر میں ڈاکٹر بن گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری 71 سالہ محمد نجیب نے نمل یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں ڈاکٹر یٹ کی تعلیم مکمل کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق بزرگ شہری محمد نجیب کو یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن کے موقع ڈاکٹریٹ کی ڈگری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دی۔
واضح رہے کہ محمد نجیب نے 1964میں میٹرک پاس کیا اور اب 2018میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد نجیب کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں بھرمکمل اور بھر پور معاونت کی ہے ۔