گزشتہ 6 ماہ کے دوران 28 ہزارلیبر ویزے جاری کئے گئے: سعودی وزارت محنت 

گزشتہ 6 ماہ کے دوران 28 ہزارلیبر ویزے جاری کئے گئے: سعودی وزارت محنت 
گزشتہ 6 ماہ کے دوران 28 ہزارلیبر ویزے جاری کئے گئے: سعودی وزارت محنت 

  

ریاض(آن لائن) سعودی وزارت محنت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں گورنمنٹ سیکٹر میں 28 ہزار 522 ویزے جاری کئے گئے جن میں سے 55 فیصد ویزے ایشیائی ممالک کودیئے گئے۔

وزارت محنت و سماجی بہبودآبادی کی جانب سے بیرون ملک سے جاری ویزوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاری ویزوں میں مردوں کیلئے 17ہزار 350 اور خواتین کیلئے 11 ہزار 172 ویزے خواتین کارکنوں کے لئے جاری کئے گئے۔سب سے زیادہ ویزے ریاض کے لئے جاری ہوئے جن کا تناسب مجموعی تعداد کا 35 فیصد تھا۔ وزارت محنت کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویزوں کا اجراء امور صحت اور شعبہ تعلیم کیلئے کیا گیا ہے جہاں مذکورہ کارکنوں کی طلب ہے۔ دریں اثنا وزارت محنت نے گھریلو کارکنوں کے حوالے سے کہا ہے کہ قوانین کے مطابق ایسے کارکن جنہیں اپنے مالکان سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے وہ فوری طور پر وزارت محنت سے رجوع کریں جہاں قانونی طور پر ان کی کفالت کسی دوسرے کو منتقل کر دی جاتی ہے۔

مزید : عرب دنیا