شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوہر نے مبینہ طور پرگھروالوں کے ساتھ مل کربیوی کوآگ لگادی ، خاتون کے جسم کے پچاس فیصد حصہ جھلس گیا ، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ایمن آباد میں شوہر نے گھر والوں سے مل کر بیوی کوآگ لگا دی، عدیل دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ اس کی بیوی رخسانہ رضامند نہیں تھی جس پر دو نوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ، جس پر شوہر عدیل نے اپنے گھروالوں سے مل کر رخسانہ کو آگ لگا دی جس سے اس کا 50فیصد جسم جھلس گیا ، رخسانہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا، رخسانہ کی شادی عدیل کے ساتھ 13برس قبل ہوئی تھی اور وہ تین بچوں کی ماں تھی ۔
آتشزدگی کا نشانہ بننے والی رخسانہ کے بھائی کے مطابق پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ۔