حکومت مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو جلد از گرفتار کرے، علیم الدین شاکر
لاہور(پ ر)جمعیت علما اسلام(س)لاہور کے امیر مولانا علیم الدین شاکر ، ناظم اعلی قاری اعظم حسین نے جامع مسجد لاہور اچھرہ میں ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق ایک جید عالم دین تھے،حکومت اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از گرفتار کر کے انھیں کیفرکردار تک پہنچائے علما نے مطالبہ کیا کہ شریعت اپلیٹ لاجرز بنچ تشکیل دیا جائے اور آسیہ کا نام ای ایل سی میں ڈالا جا ئے۔اس موقع پر علما کی طرف سے مطالبہ کیا کہ حکومت مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے اس واقعہ کے حقائق کو قوم کے سامنے لائے، علما نے مولانا سمیع الحق کی نفاذ اسلام اور وطن کے لیئے خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا علما نے آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کے قتل کی تحقیقات کر و اکر حکومت اصل سازش سے قوم کو آگاہ کرے علما نے کہاکہ ناموس رسالت کے قانون میں تر میم کے حوالے سے بیرونی دبا میں تیزی آرہی ہے اس دبا کا مقابلہ کر نے کے لئے قوم کو متحد ہو نا ہو گا ۔
، اسلام اس ملک کا مقدر ہے علما اسی نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہیں۔تقریب سے مو لانا علی شاہ،قاری واحد بخش،قاری غلام اکبر،مولانا رحمت اللہ لاشاری،مولانا عبدالروف ربانی،،صلاح الدین ایوبی،مولانا غلام اللہ خان،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس کے آخر میں جمعیت کے قائد مولانا سمیع الحق کی درجات کی بلندی اورمغفرت اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
شعبہ نشرواشاعت
برائے رابطہ
03219999719