بزم وارث شاہؒ پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ

بزم وارث شاہؒ پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ

لاہور(پ ر) بزم وارث شاہؒ پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ ادبی نشست پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب کے خوبصورت آڈیٹوریم ،-1منٹگمری روڈ پر منعقد ہوا۔ صدارت ممتاز دانشور ڈاکٹر فیروز نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر کوثر ایمن، مہمانان اعزاز صبا ممتاز بانو، ممتاز ادیب مقصود چغتائی، پروفیسر نذر بھنڈر، پروفیسر انوار الحق ، ریاض احمد ریاض ، نواب محمود برکات، امجد شیخ، عبدالستار چوہدری، تنویر دانش، شفیق جعفری، ادیبوں اور شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کلام سخن عطا کیا۔ مقصود چغتائی نے بزم وارث شاہؒ اور پروفیسر نذر بھنڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایکسپلوررز ڈین کے زیر اہتمام نومبر30کو وادی ہنزا کو لاہور سے روانہ ہو نگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4