پروڈکشن آف ماس فرام نیچرل ڈیزاسٹرس جینوا ٹریننگ کا آغاز

پروڈکشن آف ماس فرام نیچرل ڈیزاسٹرس جینوا ٹریننگ کا آغاز

لاہور(پ ر) وفاقی حکومت وزارت داخلہ سول ڈیفنس اکیڈمی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام عالمی معیار کا دو ہفتوں پر مبنی پروڈکشن آف ماس فرام نیچرل ڈیزاسٹرس جینوا ٹریننگ کا آغاز ریجنل سنٹر -22ایکمن روڈ جی او آر ون پر ہوا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت کمانڈنٹ اکیڈمی عامر خان نے کی ۔ مہمان خصوصی کنسلٹنٹ یو این اور ڈاکٹر ادریس رانا، مہمان اعزاز مقصود احمد چغتائی، تسنیم نذیر، سمیرا نذیر، علی اسد اور پاکستان بھر سے مختلف محکموں کے شرکاء نے ٹریننگ میں شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ انسانی پیدا کردہ اور قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے ک یلئے ہمیں ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنا چاہئے اور اس مقصد کے لئے اس قسم کی ٹریننگز انتہائی موثر اور کارآمد ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4