اختیارات کا نا جائز استعمال، فاروق سلیم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتا ر کرلیا

اختیارات کا نا جائز استعمال، فاروق سلیم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتا ر ...

لاہور (اپنے نمائندے سے) فراڈ جعلسازی اور اختیارات کے نا جائز استعمال سے ذاتی مفادات پورے کر نیوالے جنرل آفیسر ز اینڈ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (باغ ارم ) کے سابق جنرل سیکرٹری فاروق سلیم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتا ر کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا مزید معلوم ہوا ہے کہ آفیسر ز اینڈ ایگزیکٹو ھاؤسنگ سوسائٹی کے سابق جنرل سیکرٹری فاروق سلیم پر الزام عائد ہوا کہ دوران سروس مذکورہ جنرل سیکرٹری نے کروڑوں روپے کی کمرشل زمین سحر ایسوسی ایٹس کو فروخت کر دی تھی۔ اور سوسائٹی ممبران کو ایک کنال پلاٹ کی بجائے 10 مرلہ کے پلاٹ دیکر ان کیساتھ بھی جعلسازی کی گئی ۔ سورس رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن نے الزام ثابت ہونے پر باغ ارم کے سابق جنرل سیکرٹری کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریا ں متوقع ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4