ربیع الاول کا مبارک مہینہ تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ربیع الاول کا مبارک مہینہ تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہورر(سٹی رپورٹر) ربیع الاول کامبارک مہینہ شروع ہوتے ہی ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی جشن عید میلادالنبی ؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کے باہر سٹال لگادیئے گئے ہیں جن پر جشن عیدمیلاد البنی ؐ کی مناسبت سے اشیا فروخت کی جارہی ہیں جن میں جھنڈیاں، سبز پرچم اور بیجز وغیرہ شامل ہیں۔


اس کے علاوہ لائٹیں، ، اسٹیکر اور دوسری رنگ برنگی اشیاء اور قمقمے جو بازاروں کو سجانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں رکھے گئے ہیں۔ شہریوں نے بھی اپنے گھروں کو مختلف رنگ برنگی لائٹوں اور جھنڈیوں سے سجانا شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مساجد میں بھی محافل کا انتظام کیا جارہا ہے۔ شہر میں مختلف مذہبی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جلوسوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔