دنیاموجودہ پاکستانی حکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،طارق محمود

دنیاموجودہ پاکستانی حکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،طارق محمود

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے خود اعتراف کر لیا ہے کہ چین نے کسی قسم کی نقد امدادی ہے نہ کوئی پیکج دیا اس کے باوجود یہ کہنا کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا حیران کن بات ہے ، انہوں نے کہا کہ چین سے نامراد لوٹنے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دنیاموجودہ پاکستانی حکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں اس لئے حکمران اب اپنے وسائل کو استعمال میں لائیں اور آگے بڑھیں اسی میں بہتری ہے عمران خان کا دورہ چین ناکام رہا‘ چین سے مالیاتی پیکج مفروضوں پر مبنی ہے۔ جس کی کوئی اہمیت نہیں چینی حکومت عمران خان کے سابقہ و حالیہ بیانات سے باخوبی آگاہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے کہاکہ خود پاکستانی حکومت کی طرف سے سی پیک کو متنازعہ بنانا محب وطن پاکستانیوں کی طرح چین کیلئے قابل برداشت نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ چین نے سی پیک پر نظر ثانی کی بات کو اہمیت نہیں دی، کل تک (ن) لیگی حکومت پر تنقید کرنے والے عمران خان اب کس منہ سے کشکول لے کر بیرون ممالک مارے مارے پھر رہے ہیں کردار اور عمل کی بدولت چینی حکومت شریف برادران پر اعتماد کرتی ہے جبکہ عمران خان کے قول اور عمل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کے دور حکومت میں مہنگائی میں کمی تھی اور عوام کو روزگار کے بھرپور مواقع میسر تھے ، معیشت اپنی ڈگر پر رواں دواں تھی لیکن اب موجودہ حکومت کے کھوکھلے دعوؤں کے باعث معیشت تباہ حالی کا شکار ہے عام آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھن چکی ہے شدید مہنگائی نے غریب آدمی کے گھر کا چولہا ٹھنڈہ کر دہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4