وزیر اعظم کے انقلابی اقدامات سے ترقی کا آغاز ہوگا،متصف سندھو

وزیر اعظم کے انقلابی اقدامات سے ترقی کا آغاز ہوگا،متصف سندھو

لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری متصف علی سندھونے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کے انقلابی اقدامات سے بہت جلد خوشحالی اور ترقی کے حقیقی دور کا آغاز ہوگا،حکومت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرے گی،وہ اپنے رابطہ دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر تحصیل صدر رانا عارف سلیم،سٹی صدر ملک شاہد ندیم اور میاں قیصر ندیم بھی موجود تھے،چوہدری متصف علی سندھو نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے کھوکھلے نعروں اوردعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا، جس کی وجہ سے ملک آج بے پناہ مشکلات کا شکار ہے، انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دوست ممالک کی مالی معاونت سے ملک کی مشکلات کم ہونے پر خوش ہونے کی بجائے بد خواہی میں مصروف ہیں۔

جو انتہائی شرمناک ہے،انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ دس سال صوبے کے سیاہ وسفید کے مالک تھے، انہیں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کا خیال کیوں نہ آیا، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے جس عزم کا اظہار کیا ہے انشااللہ اسے اپنے دور حکومت میں عملی جامہ پہنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام رکاوٹوں اور مشکلات کو پیچھے دھکیلتے ہوئے آگے بڑھے گی اور ملک کی ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4