موجودہ حکومت نے درست سمت میں ٹیک آف کرلیا ہے

موجودہ حکومت نے درست سمت میں ٹیک آف کرلیا ہے

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ء زاہد بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غریب عوام کو غربت سے نکال کر معاشی طور پر مضبوط کریں گے ،نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے پر پی ٹی آئی حکومت کام کررہی ہے ،تعلیمی سیکٹر کو فعال بنانے اور سہولیات صحت کی فراہمی کیلئے جاری حکومتی کاوشیں لائق تحسین ہیں جن سے عوام کو بھرپور استفادہ حاصل ہورہا ہے، اپنے ایک بیان میں زاہد بٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے درست سمت میں ٹیک آف کرلیا ہے انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدلے گی۔ ،وزیر اعظم کے 100روز ہ ایجنڈے کی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہیں حکومت کے مثبت اقدامات عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی جانب مثبت پیش رفت ہیں ،وزیر اعظم عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے ملک وقوم کی ترقی اور نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4