صومالیہ میں تین کار بم دھماکے، 50افراد ہلاک ، 58زخمی

صومالیہ میں تین کار بم دھماکے، 50افراد ہلاک ، 58زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


موغادیشو(آئی این پی/شِنہوا)صومالی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں گذشتہ روز تین کار بم دھماکے ہوئے جن کے باعث50افراد جاں بحق جبکہ58زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد ملبے کے نیچے ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق موغادیشو میں واقع صومالیہ کے جرمانہ تحقیقاتی بیورو کے ہیڈکوارٹر کے نزدیک تین کار بم دھماکے ہوئے۔دھماکہ خیز مواد لے جانے والی ایک گاڑی نے جرمانہ تحقیقاتی بیورو کے ہیڈکوارٹر کے قریب صحافی ہوٹل پہنچ کر دھماکہ کیا جس کے بعد اسی ہوٹل اورہیڈکوارٹر کے درمیان دھماکہ خیز مواد سے بھری دوسری گاڑی میں دھماکہ ہوا،جبکہ گاڑی کے ذریعے تیسرا دھماکہ ہوٹل کے پچھلی جانب ایک بلاک میں ہوا تھا۔صومالیہ کی انتہا پسند تنظیم"الشباب"نے ان تینوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -