افریقہ میں چینی امداد بارے الزمات بے بنیاد ہیں،وزارت خارجہ

افریقہ میں چینی امداد بارے الزمات بے بنیاد ہیں،وزارت خارجہ

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کیخلاف افریقہ میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کیلئے بعض عناصر کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات اور متعلقہ رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس طرح کی بے معنی گفتگو پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔ افریقی یونین کے ہیڈکواٹر میں چین کی جانب سے مانیٹرنگ کئے جانے کے الزام کی ماضی میں بھی تمام متعلقہ فریقوں نے تردید کی تھی۔ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افریقی یونین کی کمیٹی کے چیئرمین موسی فکی،ایتھوپیا اور کانگو سمیت کئی افریقی ممالک کے رہنماؤں نے واضح طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا کہ یہ الزام بالکل جھوٹ اور بے بنیادہے

مزید : عالمی منظر